رام بن //ضلع کے نوجوانوں کی توانائی کو مثبت طریقہ سے استعمال کرنے اورمنشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے اور ایک صحت مند اور جرائم سے پاک سماج تعمیر کرنے کے مقصد کیلئے سودیشی منچ بھارت (SMB) نے جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے رام بن میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اصغر ملک نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،جس میں وادی چناب کی 30 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں علی برادر ٹیم نے میترا ٹیم کو شکست دیکر افتتاحی میچ اپنے نام کر دیا ۔سودیشی بھارت منچ کے صدر نیرج سنگھ ،ایس ایچ او رام بن وجے کوتوال ،ڈاکٹر مسعود اقبال کے علاوہ بہت سے معزز شہری اور کھیلوں کے شائقین اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈپٹی ایس پی نے کہا کہ دیگر سپورٹس ٹورنامنٹوں کے مقابلہ میں یہ پروگرام بیش قیمتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد سپورٹس ٹیلنٹ کی پرورش کرنا اور ضلع کے نوجوانوں میں ٹیم کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے پر زور دیا۔پولیس کے رول کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی نگرانی میں ضلع میںمنشایت کی بدعت کا خاتمہ کرنے کیلئے منشیات مخالف جامع مہم شروع کر دی گئی ہے۔