سری نگر//چیف الیکٹور ل آفیسر شالین کابرا نے کل پنچایتی انتخابات 2018 ء کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔یہ نوٹیفکیشن ضلع کپواڑہ کے کلاروس ، مژھل ، راج وار،ضلع بانڈی پورہ کے گنستان اور نوگام ، بارہمولہ ضلع کے سنگرامہ اور واگورہ ، گاندربل ضلع کے کنگن ، سری نگر ضلع کے کھنموہ ، بڈگام ضلع کے خانصاحب ، دراس، بڈگام اور رٹھسن ، اننت ناگ ضلع کے بجہاڑہ اور اننت ناگ ، کرگل ضلع کے بمبھٹ ، کرشا، سنکو ، شکرچکتن ، شرگول اور لوٹچھم جبکہ لیہہ ضلع کے کھلسی ، شربچاں ،ڈکستھ ، ترتُک اور پنامک کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ اسی طرح جموں صوبہ میں دوسرے مرحلے کے تحت پنچایتی انتخابات کشتواڑ ضلع کے ترگام ، پلماراور ٹھکرے ،ڈوڈہ ضلع کے بھگوہ اور کستی گڈھ ، رام بن ضلع کے بانہال ، ادھمپور ضلع کے جگانو ، سیو نا، نرسو اور ٹکری، کٹھوعہ ضلع کے لوہائی ملہار ، بھگان اور دگیان ، راجوری ضلع کے لمبیری اور سیوٹ جبکہ پونچھ ضلع کے منڈی اور لوران میں منعقد کئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 2؍ نومبر 2018ء مقرر کی گئی ہے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 3؍نومبر 2018ء کو ہوگی ۔اُمید وار اپنے نام 5؍ نومبر 2018ء تک واپس لے سکتے ہیں جبکہ اس مرحلے کے تحت 20؍ نومبر 2018ء کو صبح 8بجے سے دوپہر2بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل 17؍ دسمبر 2018ء سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔