شوپیان+اننت ناگ +ترال// جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوؤں نے ایڈیشنل ایس پی آفس کے متصل فورسز کیمپ اور مضافاتی علاقے میںدن دھاڑے فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ادھر اننت ناگ میں پتھرائو کے دوران زخمی ایک فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جبکہ ترال میں جنگجوئوں کے حملے میں جمعرات کو زخمی ایک اہلکار بھی اسپتال میں چل بسا۔جمعہ کی دوپہر 12بجکر 15منٹ پر مانتری بگ حرمین شوپیان میں قائم 34آر آر کیمپ پر حملہ کیا۔جس دوران طرفین میں گولیوں کا شدیدتبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ جنگجوئوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شید زخمی ہوا جسے فوری طور پر سرینگر منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا لیکن تب تک جنگجو میوہ باغات کی آڑ میں فرار ہوچکے تھے۔ادھر شوپیان گاگرن میں شام 6بجکر 40منٹ پر جنگجوئوں نے ایڈیشنل ایس پی کے آفس و رہائش گاہ کے متصل آی آر پی کیمپ پر فائرنگ کی ۔ اس موقعہ پر طرفمین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔ بعد میں جنگجو فرار ہوئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خانہ تلاشیاں لی گئیں۔دریں اثنا ء فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ اننت ناگ میں سپاہی راجندر سنگھ، اس وقت پتھرائو کی زد میں آیا اور سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوا جب فوج کی ایک ٹکڑی بیکن اہلکاروں کی حفاظت پر مامور تھے۔ ترجمان کے مطابق قریب شام 6بجے کھنہ بل کے متصل پتھرائو کررہے نوجوانوں کی زد میں فوج کی ایک گاڑی آئی اور اس میں سوار مذکورہ اہلکار سر میں بھاری پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوا۔اسے بادامی باغ اسپتال میں منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔راجندر سنگھ اتراکھنڈ کا رہنے والا تھا۔اس دوران جمعرات کو کچھمولہ نادر ترال حملے میں زخمی ایک اور اہلکار فوت ہوا۔جمعرات کو یہاں 42آر آر کے کیمپ کے گیٹ پر موجود اہلکاروں پر جنگجوئوں نے حملہ کیا تھا جس کے دوران ایک اہلکار سپاہی نمسیالیانا موقعہ پر ہی ہلاک ہوا ، اور ٹکیہ ڈونے نامی اہلکار شدید زخمی ہوا تھا، جو جمعہ کی صبح بادامی باغ اسپتال میں چل بسا۔