سرینگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ایک حکم کے تحت محکمہ پولیس میں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹوں کی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اس حکم نامے کے مطابق پون گپتا کو دستیاب اسامی پرایڈمنسٹریٹیوافسرڈی آئی جی ،آئی آر افس جموں مقررکیا گیا ،درشن سنگھ کو دستیاب اسامی پر ایڈمنسٹریٹیوافسراے پی ایچ کیو بنایا گیا۔محمدرافی کو عبدالکبیرحافظ کی جگہ ایڈمنسٹریٹوافسرڈی آئی جی ،آفس آرمڈ کشمیر تعینات کیاگیا۔ریاض الدین مسعودی کو ایڈمنسٹریٹو افسردستیاب اسامی پر ڈی آئی جی آفس کشمیر مقررکیاگیا۔فریدہ اخترکو دستیاب اسامی پرایڈمنسٹریٹوافسرٹریفک ہیڈ کوارٹربنایا گیا۔عبدالمجید راتھر کو ایڈمنسٹریٹوافسراے پی ایچ کیو،ایڈمنسٹریٹوافسر کرگل کی خالی اسامی پران کی31.08.2018کوسبکدوشی تک تصور کی جائے گی ۔عبدالکبیر حافظ ایڈمنسٹریٹوافسر ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریٹوافسر ڈی آئی جی ،آئی آر دفتر کشمیر تعینات کیا گیا۔ بشیراحمد لون کو دستیاب اسامی پرپرائیویٹ سیکریٹری ،ڈی آئی جی این کے آر بارہمولہ مقررکیاگیا۔محمداشرف کرمانی کو دستیاب اسامی پر پرائیویٹ سیکریٹری ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر بنایا گیا۔اشوک کمار رینہ کو پرائیویٹ سیکریٹری دستیاب اسامی پر پرائیویٹ سیکریٹری آئی جی پی ٹریفک ، جموںکشمیر مقرر کیا گیا۔ محمدافضل بٹ کو دستیاب اسامی پر پرائیویٹ سیکریٹری ڈی آئی جی ایڈمن پی ایچ کیو تعینات کیا گیا ۔