جموں//سرینگرسے جموں دربارموئو کی منتقلی کے موقعہ پر پولیس نے تمام ایس ایچ اوزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ دہشت پسندعناصر کے مذموم ارادوں کوناکام بنانے کیلئے روہنگیاسمیت غیرملکی باشندوں اوردیگرآبادی کی منتقلی سے متعلق ایک ڈاٹابیس تیارکریں۔دربارموئو کی وجہ سے نومبرمیں تمام سرکاری دفاتربشمول راج بھون اورپولیس ہیڈکوارٹرسرینگرسے منتقل ہوجائیںگے جس کی وجہ سے بھاری تعدادمیں آبادی بھی کشمیرسے جموں کارخ کرتے ہیں۔سرینگرمیں سول سیکریٹریٹ گزشتہ روز بندہوگئے ہیں اوراب ششماہی دربارموئو کے دفاترجموں میں 5 نومبرکوکھلیں گے۔پولیس ترجمان کے مطابق جموں زون کے انسپکٹرجنرل آف پولیس نے ایس ایس پی جموں کوہدایات دی ہیں کہ وہ غیرملکی افراداورکشمیرسے جموں منتقل ہونے والی آبادی پرمشتمل ڈاٹابیس تیارکرنے کویقینی بنائیں تاکہ دہشت پسندعناصرکے منصوبوں کوناکام بنایاجاسکے۔اس کے علاوہ پولیس کوہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہوٹلوں اورلاجزکی باقاعدہ چیکنگ کریں اوران کے مالکان کوریکارڈاچھے طریقے سے تیارکرنے کیلئے کہیں۔