سرینگر//کنزر میں دی بُگ سُپر لیگ سیزن فسٹ اختتام پذیر ہوا جس میں2ٹورنامنٹوں کے فائنل کھیلے گئے۔دی بُگ سُپر لیگ سیزن 1 کا فائنل میچ دِی بُگ اور رائیل راون پور ہ کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا فائنل میچ نذیر الیون اور RCCرمبیل کے درمیان کھیلا گیا۔نذیر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7رنوں سے فائنل اپنے نام کیا۔اس ٹورنامنٹ میں شارق مشتاق ملک کو مین آف دی میچ جبکہ عاشق احمد قرہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس موقعہ پر پی ایچ ای اریگیشن اور فلڈ کنٹرول کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شبیر احمد شیخ نامی مقامی نوجوان کی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی ستائش کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اِن کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس دوران علاقے کے لوگوں نے شبیر احمد شیخ کی ایسی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاہے کہ جسمانی طور پوری طرح ناخیز ہونے کے باوجود شبیر احمد شیخ نے علاقے کے نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ اسی دوران شبیر احمد شیخ نے کھیل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دی بُگ کرکٹ گراؤنڈ میں وہ تمام بنیادی سہولیات بہم رکھی جائیں جو کہ کرکٹ کے لئے ضروری ہے۔