سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو پولیس حراست سے رہا کردیا گیا ۔ آنتوں کے انفکشن کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں ہائی انٹی بایئو ٹک ادویات لینے کا مشورہ دیا ہے۔ ملک کو چند روز قبل گرفتار کر کے مائسمہ تھانہ میں رکھا گیا تھا۔فرنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پچھلے چار برس کے دوران انہیں گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا حکمرانوں اور انکی پولیس کا اہم اور محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔ بار بار اور لگاتار جیل میں رہنے کی وجہ سے ملک کی صحت بگڑ چکی ہے۔