نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی حکومت نے نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری سوسائٹی میں دو صحافیوں سمیت چار نئے لوگوں کی تقرری کے بعد تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی سوسائٹی ارکان میں صحافی رام بھادر رائے ، سابق سکریٹری خارجہ ایس جئے شنکر، صحافی ارنب گوسوامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ ونے سھسربدھے کو شامل کیا گیا ہے ۔ رام بہادر رائے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے بھی چیئرمین اور سھسربدھے کونسل فار کلچرل ریلیشن کے صدر ہیں۔ تنازعہ اس بات کو لے کر ہے کہ اپنی بے باک پریزنٹیشن کیلئے مشہور ارنب گوسوامی سے تقرری سے پہلے رضامندی لی گئی یا نہیں؟ یہ تمام نئے رکن 26 اپریل 2020 تک سوسائٹی کے رکن رہ سکیں گے ۔ اس سوسائٹی میں تنازعہ کوئی نیا نہیں ہے ۔ ملک کے معروف سیاسی تجزیہ کار پرتاپ بھانو مہتا نے اس سوسائٹی سے استعفی دے دیا تھا۔ مسٹر مہتا نے اگست 2016 میں ہی اس کی ایگزیکٹیو کونسل سے بھی استعفی دے دیا تھا۔ مسٹر مہتا نئے ڈائرکٹر شکتی سنہا کی تقرری سے متفق نہیں تھے ۔یو این آئی