نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہندوسانی مارکیٹ کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ جاری ہے ۔ انڈین آئل کے مطابق اتوار کو پٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن کمی آئی۔ دہلی میں دام 21 پیسے کم ہوکر 78.78 روپے فی لیٹر رہ گئے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84.28 روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں شہروں میں ڈیزل کے دام بالترتیب 73.36 روپے اور 76.88 روپے فی لیٹر رہے ۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 81.84 روپے اور ڈیزل 77.55 روپے فی لیٹر رہا۔ کولکتہ میں قیمتیں بالترتیب 80.68 اور 75.22 روپے فی لیٹر رہ گئیں۔یو این آئی