گاندربل//فورسز نے وسطی ضلع گاندربل سے ملحقہ علاقہ وارپوہ شہامہ آلسٹینگ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پورے علاقے کا محاصرہ کیاجس دوران وہاں گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔تاہم شام دیر گئے پولیس نے وہاں باپ ،بیٹے سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر محاصرہ ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی بناء پر وارپوہ شہامہ آلسٹینگ کا 5 آر ،24 آر آر،ایس او جی گاندربل اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب محاصرہ کرلیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی گاندربل نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ"مصدقہ اطلاعات کی بناء پر وارپوہ شہامہ کا محاصرہ کیا گیا جس کے دوران جنگجوؤں کی جانب سے چند گولیاں بھی چلائی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا"اس موقع پر وارپوہ شہامہ کے تمام راستے بند کردیئے گئے اور پورا علاقہ کی تاربندی کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں کوئی قابل اعتراض شئی برآمد نہ ہونے کے بعد محاصرہ ختم کیا گیا تاہم پولیس نے وہاں عبدالغنی رینہ اور ان کے فرزند روئوف احمد رینہ کو حراست میں لے لیا ہے