نئی دہلی //ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی )کے 9اعشاریہ 59لاکھ کروڑ روپئے کے ریزروفنڈمیں سے 3اعشاریہ 6لاکھ کروڑ روپئے منتقل کرنے کی خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کہاکہ آربی آئی کے گورنر ارجت پٹیل کو حکومت کے دباؤکے آگے نہیں جھکنا چاہئے ۔ مسٹر گاندھی نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا، 3600000000000 کروڑ روپئے ۔اپنی عجیب وغریب پالیسیوں سے معیشت کو تہس نہس کرنے والے وزیراعظم کو آربی آئی کی جمع رقم کی ضرورت ہے ۔ملک کو بچانے کے لئے تن کر کھڑے ہوجاؤشری مان پٹیل ۔'' خبروں کے مطابق وزارت خزانہ نے آر بی آئی ریزرو فنڈ سے 3اعشاریہ 6لاکھ کروڑ کو منتقل کرنے کی تجویز رکھی ہے ۔یہ آربی آئی کے 9اعشاریہ 59لاکھ کروڑ روپئے کے ریزروفنڈ کا ایک تہائی ہے ۔یواین آئی۔