پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُس کے اہلکاروں نے فوج کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ دریافت کرکے اُسے تباہ کردیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنگجوئوں کی کمین گاہ رامنگری نامی گائوں میں تباہ کی گئی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ کمین گاہ سے بہت سارا قابل اعتراض سامان بر آمد کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
بر آمد شدہ سامان میں دھماکہ خیز اشیا ء بنانے والی چیزیں بھی شامل ہیں۔