سرینگر/سینٹرل کشمیر کے کنگن علاقے میں جمعرات کو کم سے کم چار افراد اُس وقت زخمی ہوگئے جب اُن پر آوارہ کتوں نے حملے کئے۔
یہ واقعہ ضلع گاندربل کے وانگت نامی گائوں میں پیش آیا۔
محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے کہا کہ آوارہ کتوں نے اپنے حملوں میں تین خواتین سمیت چار افراد کو زخمی کردیا۔
زخمیوں کی پہچان شمیمہ بیگم، مسرت بانو، سلیمہ بیگم اور عبد الرشید ساکنان وانگت کے طور پر ہوئی ہے جنہیں کنگن اسپتال میں علاج و معالجہ فراہم کیا گیا ۔
کنگن سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے مطابق چاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کردیا گیا ۔