سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل پانچویں سال ''رایل اسلامک سٹریٹیجک سٹیڈیز سینٹر اُردُن''کی جانب سے دنیا کی پانچ سوبااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب پانچ افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔
سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ محمد عمر فاروق کو انکی سماج ، تعلیم ، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں ان کے اعتراف میں اُنہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنی تعلیمی اور منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو عالمی سطح پر متعارف اورمسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو اجاگر کرانے کیلئے کام کیا ہے۔
حریت کانفرنس (ع) کے ترجمان نے مذکورہ ادارے کی جانب سے میرواعظ کو اعزاز سے نوازے جانے کوکشمیریوں کی جیت اور کشمیری عوام کیلئے ایک قابل فخر اعزاز قرار دیا ہے۔