جموں//کرائم برانچ نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس میں ایک گواہ کی جانب سے مجسٹریٹ کے سامنے دئے گئے حلفی بیان سے مکرنے پر کاروائی شروع کی ہے ۔اس حوالے سے اجے کمار عرف اجو کے نام سیشن جج پٹھانکوٹ تجویندر سنگھ کی عدالت سے وجہ بتائو نوٹس اجرا ء کی گئی ہے کہ کیونکہ ان کے خلاف دفعہ479-Bجموں وکشمیر کرمنل پروسیجر کوڑ کے تحت کاروائی شروع کی جائے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اجے کمار نے 27فروری2018کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے یہ بیان دیا تھا کہ ملزم پرویش کمار عرف منو نے اقلیتی طبقے سے وابستہ کمسن لڑکی کی عصمت دری اور قتل کا خاکہ کھینچا تھا ۔کمار کے خلاف جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے آپکے خلاف عرضی دائر کی ہے کہ بیان بدلنے کے خلاف آپ کے خلاف کاروائی شروع کی جائے ْ۔عدالت نے مذکورہ گواہ کو 12نومبر کو پیش عدالت ہونے کا حکم دیا ہے۔