سرینگر/حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل آٹھ روز تک بند رہنے کے بعد سرینگر۔کرگل شاہراہ جمعہ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھل رہی ہے۔
مذکورہ شاہراہ کو گذشتہ ہفتے بھاری برفباری کے بعد بند کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر شاہراہ کے دونوں طرف درماندہ ہو گئے تھے۔
ایس پی ٹریفک(رورل) مظفر احمد شاہ نے کہا کہ برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے اور آج سرینگر جانے والی درماندہ گاڑیوں کو منزل کی طرف بڑھنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل سونہ مرگ سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ کرگل کی طرف شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کو نکالا جائے۔
آئی جی ٹریفک بسنت رتھ نے شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دینے کی تصدیق میں ٹویٹ کیا۔