سرینگر/جموں کشمیر لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک نے جمعہ کو آنے والے پنچایتی الیکشن کے بائیکاٹ کی اپیل دہرائی۔
وہ مسجد بلال واقع بنڈ سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن عمل نے ہمیشہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔
ملک نے کہا''الیکشنوں نے ہی کشمیر تنازع کو حل سے دور لیجایا ہے۔ اس لئے میری اپیل ہے کہ لوگ آنے والے پنچایتی الیکشنوں کا مکمل بائیکاٹ کریں''۔
ملک کا کہنا تھا '' حالیہ منعقدہ بلدیاتی انتخابات اور گذشتہ سال منعقدہ پارلیمانی الیکشنوں کے بائیکاٹ نے نئی دلی کو فریسٹریٹ کیا ہے''۔
''حالیہ انتخابات کے دوران خالی پولنگ بوتھ بھارت کی جمہوری شکست تھی۔ اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر ی عوام بھارت کا حصہ نہیں رہنا چاہتے ہیں''۔
علیحدگی پسندوں کے پلیٹ فارم،مشترکہ مزاحمتی قیادت ،جس کا ملک بھی حصہ ہیں، نے اس سے قبل بھی پنچایتی الیکشنوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔