سرینگر/جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں جمعرات کی صبح اُس وقت ایک لڑکی گولی لگنے سے زخمی ہوئی جب وہاں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔
اطلاعات کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ کھڈونی میں قائم فورسزکیمپ کے نزدیک ہوا جس کے دوران مسکان جان نامی لڑکی جو وانی گنڈ گائوں کی رہنے والے ہے، گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔
زخمی مسکان کو نزدیکی کیموہ اسپتال لیجایا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔
پولیس ذرئع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا تاکہ فورسز پر گولیاں چلانے والے جنگجوئوں کو پکڑا جاسکے۔