شوپیان+کولگام//ضلع شوپیان کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے 50کسانوں کے ایک گروپ کو اے سی آر شوپیان مجید جہانگیر نے ہر ی جھندی دکھائی جو کہ سکاسٹ کشمیر شالیمار کے ایک روزہ جانکاری دورے پر روانہ ہوا۔اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر آفیسران اور کیلر بھی موجود تھے۔جانکاری دورے کے اہتمام محکمہ زراعت شوپیان نے مرکزی معاونت والی سکیم این ایم اے ای ٹی کے تحت کیا ہے۔اس موقعہ پر مجید جہانگیر نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد کسانوںکو زرعی سرگرمیوں کے فروغ اورسبزیوں کی کاشت کے لئے جدید سائینسی طریقہ کار کے بارے میںجانکاری فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کسانوں پر سبزیوں، مشروم اوردیگر زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تیکنیکی ہنرمندی اورسائینسی طریقہ کار اپناے پر زوردیا۔ادھرترقیاتی کمشنر کولگام نے ضلع کے شیپ بریڈرس کو ایک روزہ جانکاری دورے پر روانہ کیا تاکہ وہ بھیڑ وپشوپالن کے شعبے میںجدید تیکنیکی جانکاری حاصل کرسکیں۔ تقریباً 80ترقی پسند شیپ بریڈرس ڈکسم کوکر ناگ کے شیپ بریڈنگ فارم کے دورے کے دوران شیپ بریڈنگ اورافزائش نسل کے بارے میں جانکاری حاصل کررہے ہیں۔شیپ ہسبنڈری محکمے نے مرکزی معاونت والی سکیم آتما کے تحت دورے کا اہتمام کیا ہے۔اس موقعہ پر خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے شیپ بریڈرس کو جدید تیکنیکی طریقہ کار کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے گی ۔انہوںنے کسانوںکو دورے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زوردیا۔