نئی دہلی // الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کیلئے آئندہ 6ماہ میں انتخابات کرائیں جائیں گے، حتیٰ کہ یہ بھی ممکنات میں شامل ہے کہ پارلیمنٹ چنائو سے قبل انتخابات کرانا بھی خارج از امکان نہیں ۔چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے کہا’’ ریاستی اسمبلی کے انتخابات پہلی بار مئی سے قبل منعقد ہونے چاہیے، یہ پارلیمانی چنائو سے قبل بھی ہوسکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کی رو سے کسی اسمبلی کو برخاست کرنے کے بعد 6ماہ تک انتخابات کرانے چائیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد انتخابات کا فیصلہ کریگا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی رو سے ہی تلنگانہ میں چنائو کرائے گئے۔