سرینگر/فورسز نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گگہ لرو، پنجورہ نامی گائوں کو محاصرے میں لیا۔ یہ آپریشن پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
ادھر فورسز نے ضلع پلوامہ میں ترال کے واگڈ نامی گائوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
یہاں بھی گائوں کے محاصرے میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکار شامل ہیں جنہوں نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد واگڈ نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیں۔