سرینگر/جنوبی کشمیر میں جنگجو کمانڈر آزاد ملک کی آخری رسومات میں جمعہ کو لوگوں کی اس قدر بھاری تعداد موجود تھی کہ سبھی کو شامل کرنے کیلئے اُس کی متعدد بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔
آزاد ملک عرف داداآرونی بجبہارہ کے رہنے والے تھے جو اپنے پانچ ساتھیوں سمیت بجبہارہ کے مضافات میں واقع دچھنی پورہ شالہ گنڈ، سٹکی پورہ نامی گائوں میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق آزاد ملک کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے لوگ بھاری تعداد میں آرونی میں جمع ہونا شروع ہوئے تھے اور دوپہر تک وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد ملک کی تین بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔
دریں اثناء کھنہ بل اننت ناگ میں مکمل ہڑتال کے بیچ فورسز اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کیخلاف پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔