بارہمولہ /شمالی کشمیر کے پٹن اور اوڑی علاقوں میں جمعہ کو دو الگ الگ سڑک حادثات کے نتیجے میں ایک معمر خاتون اور نوجوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک ٹاٹا سومو گاڑی چرنڈہ میں ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں نظیری بیگم نامی ایک 60 سالہ معمر خاتون موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ گاڑی میں سوار کئی دیگر افراد ذخمی ہوگئے جن کو مقامی لوگوں نے فوری طور سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچا یا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
ادھر شمالی قصبہ پٹن کے ترکول علاقے میں بھی اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب وہاں ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا ۔
18 سالہ عاصف علی ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکنہ ترکول بل پٹن اپنے موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ایک درخت کے ساتھ ٹکرا کر شدید زخمی ہوا۔زخمی عاصف کو فوری طور سب ضلع اسپتال پٹن پہنچا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔