سرینگر/سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسند وں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جمعہ کو اپیل کی کہ کل سنیچر کو جن علاقوں میں پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، ان میں مکمل ہڑتال کی جانی چاہئے۔
مزاحمتی قیادت نے اپنے ایک بیان میں کرالہ پورہ، ملیال، ریڈی چوکی بل، روہامہ، سویہ بگ، سرسیار، کیلر، ڈی ایچ پورہ، ڈی کے مرگ اور منز گام علاقوں میں ہڑتال کی اپیل کی جہاں کل پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
قائدین نے عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقعہ پر مورخہ24 نومبر کو مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں۔