سرینگر//22سے24نومبر تک امپھال میںہویال لونگ لان تھانگ ٹا فیڈریشن کی طرف سے منعقدہ تھانگ ٹابین الاقوامی چیمپین شپ2018 میں دہلی پبلک اسکول سرینگر نے ملک کیلئے پہلا گولڈمیڈل حاصل کیا۔اسکول نے اس چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4میڈل جیتے، جن میں ایک سونے کا،ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔اس چیمپین شپ میں بھارت سمیت دس ملکوں جن میں نیپال،بھوٹان،جنوبی کوریا اورمیانماربھی شامل ہیں نے حصہ لیا۔اسکول کے طالبعلم حنان نے سونے کا میڈل حاصل کیا جبکہ سارہ ظہور نے چاندی اورانعام اور مومنہ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔اسکول کے پرنسپل نے ان طالب علموں کو مبارکباد دی ہے اور ان کی معلمہ انجمن فاروق کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اسکول کے طالب علموں نے ملک کیلئے اعزازحاصل کئے ۔