کپوارہ //سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن حادثہ میں زخمی میں ڈی ایس پی دلی کے ایمز اسپتال میں زندگی کا جنگ ہار گیا ۔16نومبر کو کپوارہ سے کیرن کی طرف جارہی الیکشن پر مامو ر سو مو گا ڑی اس وقت حادثہ کی شکار ہو گئی جب وہ کیرن کے نزدیک پہنچ کر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور اس میں سوار 7پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں 4thبٹالین آئی آر پی کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ بودھ راج بھی شامل تھے ۔ڈی ایس پی مذکورہ کو فوری طور کیرن سے سرینگر علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں تشویش ناک حالت کو دیکھ کر دلی کے ایمز منتقل کیا جہا ں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھے گئے تھے تاہم جمعہ کی دوپہر کو بودھ راج 8روز بعد اپنی زندگی کا جنگ ہار گیا ۔