جموں //پنچایتی انتخابات 2018 کے تیسرے مرحلے کے تحت آج ریاست بھر میں 2773 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں کشمیر صوبے کے 918 جبکہ جموں صوبے کے 1855 پولنگ مراکز شامل ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر شالین کابرا کے مطابق تیسرے مرحلے میں 358 سرپنچ اور 1652 پنچ حلقوں کیلئے 5239 اُمیدوار میدان میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں پہلے ہی 96 سرپنچوں اور 1437 پنچوں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔