اسلام آباد//پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہرمیندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔