سرینگر/جموں کشمیر پولیس کے سابق آفیسر، ریاض بیدار منگل کو نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے۔
پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے پارٹی میں بیدار کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے این ایس کے مطابق عمر عبد اللہ نے ریاض بیدار کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اُن کی شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔
شمالی کشمیر کے پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والے بیدار نے سرینگر کے ایس ایس پی کے طور بھی اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔