سرینگرجنوبی کشمیر کے اونتی پورہ قصبے میں جمعہ کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی۔
یہ ہڑتال گذشتہ روز دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سے جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ دکان اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہا ہے۔
حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجو، عدنان احمد لون ساکنہ بنڈنہ اور عادل بلال بٹ ساکنہ ملنگپورہ ،گذشتہ روز پانپور کے شیر شالی علاقے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔