سرینگر/جموں کشمیر میں سنیچر کو رواں پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں چھٹے مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے۔
یہ ووٹنگ صبح8بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر2بجے تک جاری رہے گی۔
آج کی پولنگ کیلئے ریاست بھر میں3174پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں وادی کشمیر کے410اور جموں صوبے کے2764مراکز شامل ہیں۔
وادی کے سبھی مراکز کو حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے ۔
آج کی پولنگ میں 2277پنچ اور111سرپنچ منتخب ہونگے جبکہ1048پنچوں کا انتخاب پہلے ہی بلا مقابلہ عمل میں آیا ہے۔
پنچایتی انتخابات کے پانچ مراحل مکمل ہوئے ہیں جبکہ کل ملاکر نو مرحلوں میں یہ عمل پورا ہوگا۔
پنچایتی انتخابات کا آغاز17نومبر کو ہوا اور اس کی تکمیل11دسمبر کو ہوگی۔