سرینگر/حکام نے سنیچر کو حریت کانفرنس (ع) کا ورکرس اجلاس ناکام بنانے کیلئے اس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند جبکہ حریت صدردفتر واقع راجباغ سرینگر کو سیل کردیا۔
میر واعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''حریت کے ایک روزہ ورکرس اجلاس پر پابندی!مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور حریت آفس کو سیل کردیا گیا ہے!سیاسی سرگرمیوں کیلئے کوئی سپیس فراہم نہیں کی جارہی ہے!''
ذرائع کے مطابق مذکورہ حریت دھڑے کا ایک روزہ اجلاس آج اس کے صدر دفتر پر منعقد ہونے والا تھا۔