سرینگر/رواں پنچایتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ سنیچر کو اختتام کو پہنچ گیا جس کے دوران وادی کشمیر میں 17.7فیصد ووٹنگ ریکارد کی گئی۔ کشمیر میں سب سے زیادہ یعنی 41.6فیصد ووٹنگ گاندربل ضلع میں ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم یعنی4.6فیصد ووٹنگ ضلع کولگام میں ریکارڈ ہوئی۔
کپوارہ ضلع کے بعض علاقوں میں سر نو پولنگ کے دوران81.9فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جموں صوبے میں مجموعی طور83.7فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
ذرئع نے کہا کہ ریاست بھر میں مجموعی طور76.2فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
آج کی پولنگ کیلئے ریاست بھر میں3174پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں وادی کشمیر کے410اور جموں صوبے کے2764مراکز شامل تھے۔
وادی کے سبھی مراکز کو حساس ترین قرار دیدیا گیاتھا ۔
آج کی پولنگ میں 2277پنچ اور111سرپنچ منتخب ہونگے جبکہ1048پنچوں کا انتخاب پہلے ہی بلا مقابلہ عمل میں آیاتھا۔
پنچایتی انتخابات کل ملاکر نو مرحلوں میں پورا ہوگا۔
پنچایتی انتخابات کا آغاز17نومبر کو ہوا اور اس کی تکمیل11دسمبر کو ہوگی۔