نئی دہلی//دہلی کانگریس کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کانگریس کو ووٹ دینے اورووٹ کو اپناہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہی وقت ہوتا ہے جب اچھے برے میں تمیزکرکے صحیح کام کرنے والوں کا انتخاب آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور راجہ ہو یا رنک سب کے ووٹ کی یکساں اہمیت ہوتی ہے اس لئے آپ ایسے افراد کاانتخاب کریں جو نہ صرف آپ کے لئے ترقیاتی کام کرے بلکہ آپ کے مستقبل کے تئیں بھی فکر مند ہو۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے ہاتھ میں مستقبل کا لیڈر پیدا کرنا ہوتا ہے اور آپ کے ووٹ سے ہی اچھے لوگ چن کر آئیں گے ۔ اگر آپ نے غلط لوگوں کا انتخاب کیا تو نہ صرف یہ ہے کہ پانچ سال تک آپ پریشان ہوں گے بلکہ اس کی قیمت آپ کو، معاشرہ اور ملک کو ادا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ووٹ دیتے وقت آپ پر کسی طرح کا علاقائی، ذات پات، مذہبی چھاپ نہیں ہونی چاہئے بلکہ ایک صاف ستھرا اور صاف شبیہ کا انسان ، کام کرنے والا اور ایماندار ہونا چاہئے ۔اگر آپ کے ووٹ سے غلط انسان منتخب ہوجانا ہے اور اس کے نتیجے میں معاشرے کی ہم آہنگی کو نقصان ہوتا ہے یا ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے تو اس لئے آپ بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔کانگریس کے ڈیلی گیٹ مسٹر صدیقی نے کہا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو تمام طبقوں کو ساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتی ہے اور گزشتہ 70برسوں میں کوئی ترقی ہوئی ہے تو وہ کانگریس کی دین ہے اور کانگریس نے ہی ملک کو سوئی تک نہیں بناتا تھا آج تمام شبعے میں خود کفیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب جب کانگریس کمزور ہوئی ہے ملک میں فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا ہے اور کانگریس کے علاوہ کسی پارٹی میں طاقت نہیں ہے کہ وہ ملکی پیمانہ پر فرقہ پرستی کو روک سکے ۔لہذا کانگریس کا ہاتھ مضبوط کرنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ ہندوستان کے حق میں بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ پرستی، بنیاد پرستی اور عدم برداشت کے ماحول کی وجہ سے ملک کی شبیہ خراب ہورہی ہے اور ملک کی شبیہ کو بہتر بنانا تمام اہل وطن کی ذمہ داری ہے ۔لہذا مسلمان اپنے ووٹ کی قدر کرتے ہوئے اسے برباد نہ کریں۔