پلوامہ//پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی کشمیر کے ترال اور کھریو علاقوں میںجیش محمد کے نیٹ ورک کوبے نقاب کرتے ہوئے 10بالائی ورکروںکو گرفتار کر لیاہے ۔ ترال اور پانپور کے کھریو علاقوں میں 10نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور جیش محمد کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شد گان میںیونس نبی نائیک ولد غلام نبی نائیک ساکن پنگلش ترال،فیاض احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی ساکن ریشی پورہ ترال،ریاض احمدگنائی ولدمحمد رمضان گنائی ، بلال احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکنان نگین پورہ ترال شامل ہیں۔ ادھر کھریو علاقے میںپولیس نے جیش کے6بالائی ورکروں کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے گرفتار شند گان کی شناخت جاوید احمد ولد محمد شعبان ،یاسر بشیر وانی ولد بشیر احمد وانی ،طاہر یوسف لون ولد محمد یوسف، رفیق احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکنان کھریو ،جاوید احمد کھانڈے ولد غلام احمد کھانڈے ساکنان کھریو اور عمران نذیر ولد نذیر احمد نجار ساکن منڈک پال کھریو شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے جو بارودی سرنگ بنانے کے کام آتا ہے ۔ادھر بارہمولہ پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے 8نوجوانوں کا گروپ مختلف مقامات سے گرفتار کرلیا ہے جو پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھیننے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ ٹنگمرگ پولیس سٹیشن میںایف آئی آر زیرنمبر102/2018 درج کیا گیا ہے جس کے تحت ان نوجوانوں کی گرفتاریاں دکھائی گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے ان نوجوانوں میںایسے بھی شامل ہیں جو سوپور میں پتھرائو کرنے میں ملوث رہے ہیں اور انکے خلاف پہلے ہی وہاں کیس درج ہیں۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے کہاکہ ہتھیارچھین لینے کیلئے قائم کردہ نیٹ ورک میں شامل نوجوانوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعدپولیس وفورسزکی الگ الگ پارٹیوں نے بارہمولہ ،ٹنگمرگ اورسری نگرمیں کئی مقامات پرچھاپے ڈالے۔سوپور کے آرم پورہ اور دیگر علاقوں میں جب نوجوانوں کو گاڑیوں میں لیجانے کی کوشش کی گئی تو یہاں مظاہرے بھی ہوئے۔