جموں// جسمانی طور ناخیز طلاب کو با اختیار بنانے کے ایک حصے کے طور پرگورنر ستیہ پال ملک نے ان طلاب کے لئے ’’جے کے گورنمنٹ سکالر شِپ سکیم‘‘ کا اعلان کیا ہے۔سکیم کے تحت ہر سال جسمانی طور ناخیرباصلاحیت ایک لڑکے اور لڑکی کو3 دسمبر کو منعقد ہونے والے جسمانی طور ناخیزا فراد کے عالمی دِن کے موقعہ پر ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔مخصوص ضروریات والے ان طُلاب کے لئے اس سکالر شِپ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت حاصل کر کے باوقار زندگی گذار کر سماج میں ایک موثر رول ادا کرسکیں۔مختلف اعتبار سے جسمانی طور ناخیز افراد کی الگ الگ ضروریات ہوتی ہیں اور اُن کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے گورنر نے سکالر شِپ سکیم کا اعلان کیا۔ راج بھون ترجمان نے کہا کہ اس سکیم کی بدولت جسمانی طور ناخیز افراد کے معیار حیات میں بہتری لانے میں کافی مدد ملے گی۔