سرینگر// ریاست کے سابق انفارمیشن کمشنر جی آر صوفی کووقف بورڈ کا وائس چیئر مین بنایا گیا۔اس ضمن میں سرکاری طور پر بتایا گیا کہ وقف بورڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خورشید احمد گنائی نے سابق چیف انفارمیشن کمشنر کو بورڈ کا وائس چیئرمین نامزد کیا۔اسی طرح چیئرمین نے غوث النسا جیلانی، سابق پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج، کو بورڈ کا ممبر نامزد کیا ہے۔