راجستھان //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرتار پور کو ہندوستان میں ہونا چاہئے ، کانگریس کو کرتار پور 1947میں کیوں یا د نہیں آیا ،کشمیر کا ایک حصہ کانگریس نے ہی پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ۔مودی نے کہا کہ کشمیر کا ایک حصہ اور کرتار پور کانگریس پارٹی نے پاکستان کو دیا ہے ۔ ہنومان گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر سابقہ انتخا بات میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہوتی تو آج ملک تباہ ہوچکا ہوتا اور کشمیر بھی ہمارے ہاتھ سے جاچُکا ہوتا۔ وزیر اعظم نے کرتار پور راہداری کو کھولنے کا سہرا بی جے پی کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا کریڈٹ مودی کو نہیں جاتا بلکہ آپ کے اُس ایک ووٹ کو جاتا ہے جو ووٹ آپ نے بی جے پی کے حق میں دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 1947میں کانگریس کو کرتار پور یاد کیوں نہیں آیا۔ کانگریس نے 70برسوں سے کرتار پور کو کیوں نہیں کھولا ، اس وقت کانگریس کو سکھ یاد نہیں آئے، کانگریس کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہی کرتار پور پاکستان کی طرف چلا گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا، کرتا رپور ہندوستان میں ہونا چاہئے ۔