لکھنؤ//اپنے تلخ تبصروں سے مرکز اور ریاستی حکومت کو اکثر گھیرنے والی اترپردیش کے بہرائچ پارلیمانے حلقے سے بی جے پی کی رکن پالیمان ساوتری بائی پھولے نے پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفی دے دیا ہے ۔ساوتری بائی پھولے نے راجدھانی لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راؤ امیڈکر کی 63 ویں برسی پر بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے بی جے پی پر دلت، پچھڑے اور مسلم مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کو منوسمرتی سے چلانا چاہتی ہے اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے ۔یواین آئی۔