ڈوڈہ //محکمہ جنگلات کے سوہیل خالد نے جے اینڈ کے میں بلارڈز میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے جمعہ کے روز لگاتار آٹھویں بار بلارڈز کا خطاب حاصل کیا۔ ایم اے اسٹیڈیم میں منعقدہ ریاستی سینئر بلارڈز چمپئن شپ کے اختتامی میچ میں سوہیل خالد نے نکھل کپائی کو شکست دیکر خطاب حاصل کیا۔انہوں نے3 ۔0سے میچ جیت لیا۔انہوں نے 100-97, 103-67 اور 100-92 کے مقابلے سے جیت حاصل کی۔انہوںنے اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات سے25سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے سیمی فائنل میں اشان چودھری کو 3 ۔0 سے شکست دی۔آٹھویں مرتبہ خطاب حاصل کرنے پر سوہیل نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مقابلہ سخت تھا لیکن اسنے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی محنت اور پریکٹس کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میری نظریں آل انڈیا فارسٹ میٹ پر ٹکی ہوئی ہیں اور محکمہ سے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔