رام بن // ضلع کے موضع بزلہ کے نوجوانوں میں آپسی روا داری کو فروغ دینے اور ان میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع کے بزلہ میں باسکٹ بال میچ کا اہتمام کیا گیا ۔ٹورنا منٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کے چھپے ٹیلنٹ کو نکھار دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ ان پروگراموں کا اہتمام نوجوانوں کی توانی کو صیح سمت دینا تھا۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سپورٹس مین شپ کا جذبہ دکھایا،جو قابل ستائش تھا۔ ایسے پروگرام فوج کی جانب سے وقفہ وقفہ کے بعد کیا جاتا ہے۔