جموں //گورنر کے صلاح کار کیول کمار شرما نے جموں میں کئی ٹریڈ ایسوسی ایشنوں سے بجٹ سے پہلے کی مشاورتی میٹنگوں کا اہتمام کیا۔ ان میٹنگوں میں فیڈریشن آف انڈسٹریز جموں ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس ، آل جموں ہوٹیلز ایسو سی ایشن اور بار ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر انجمنوں کے نمائندوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری ، ایکسائز کمشنر ، کمشنر سٹیٹ ٹیکسز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔صلاح کار نے کہا کہ ان میٹنگوں کا بنیادی مقصد بجٹ سے پہلے متعلقین سے مختلف اہم معاملات کے حوالے سے ضروری تجاویز حاصل کرنا ہے ۔پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس جموں کے وفد نے جی ایس ٹی نرخوں میں معقولیت لانے ، جی ایس ٹی قوانین میں آسانی لانے سمیت دیگر مطالبات پیش کئے ۔کنفیڈریشن انڈین انڈسٹری کے وفد نے جی ایس ٹی ری فنڈ ، ٹول ٹیکس ، سیاحتی شعبے کو انڈسٹری شعبے کی طرح فوائد دینے ، ہنرمندی کے فروغ اور ان صنعتی اداروں تک سڑک رابطوں کی مانگ کی ۔چیمبر آف ٹریڈرس فیڈریشن کے وفد نے ٹریڈ پالیسی کی تشکیل ، جی ایس ٹی نرخوں میںمعقولیت لانے اور ایل او سی تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کی مانگ کی ادھرپرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں اگلے مالی سال کے لئے مختلف محکموں کی بجٹ سے پہلے کی مشاورتیں میٹنگیں اختتام پذیر ہوئیں ۔ آج موصوف نے محکمہ بجلی کے بجٹ منصوبوں کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری بجلی ہردیش کمار او رمحکمہ بجلی ، فائنانس اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد وانی نے بھی شرکت کی۔محکمہ بجلی کے بجٹ منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ریاست بھر میں تمام پاور پروجیکٹوں کی بروقت عمل آوری اور اِن پروجیکٹوں کی نگرانی کی ہدایت دی تاکہ بجلی شعبے میں معقولیات لائی جاسکے۔بجلی کی خرید اور حاصل ہونے والی آمدن میں تفاوت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے انجینئروں کو بجلی چوری روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹربیوشن نقصانات کو کم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بجلی کی چوری کو روکنے کے لئے کئی اقدامات بھی تجاویز کئے