جموں//محکمہ خزانہ نے سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم (ایس ایم اے ایس ) کے تحت موجودہ مالی سال کیلئے محکمہ سماج ی بہبود کے حق میں 15 کروڑ روپے کی اضافی رقم واگذار کی ہے ۔ سماجی بہبود کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون کے مطابق موجودہ مالی سال کیلئے اس اضافی رقم کی واگذاری کے ساتھ ایس ایم اے ایس سکیم پر عملدرآمد کیلئے اب تک 35 کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں ۔ڈاکٹر لون نے کہا کہ ایس ایم اے ایس کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران ان مستحقین کی تعداد 5500 تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں اس سکیم کے آغاز سے 15 ہزار غریب لڑکیوں کو اس سکیم کے دائرے میں لایا گیا ہے اور 60 کروڑ روپے کی مالی امداد متعلقین میں تقسیم کی گئی ہے ۔