ٹنگمرگ//گلمرگ گنڈولہ کیبل کار کی ٹکٹیں آن لاین بک کرنے کو ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن ، سنو سکی ایسوسی ایشن اور سنو موبائل ایسوسی ایشن نے اُن کے روز گار پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ آن لاین ٹکٹ بک ہونے سے گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کا کاروبار متاثر ہوجائے گا۔تینوں ایسوسی ایشنوں سے وابستہ نمایندوں نے ایک میٹنگ میں گورنر سے مطالبہ کیا کہ گلمرگ گنڈولہ کیبل کار کی ٹکٹیں آن لائن کرنے کے بجاے حسب سابق گلمرگ کے کیش کونٹر پر ہی سیاحوں کو فراہم کی جائے تاکہ ُان کا روز گار متاثر نہ ہو۔سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والے ہزاروں مزدروں نے یک زبان ہوکر فیصلہ کیاکہ اگر گنڈولہ کیبل کار کی ٹکیٹں آن لائن بک کی گی تو وہ عوامی ایجی ٹیشن چھیڑ یںگے۔گنڈولہ کیبل کار کے جنرل منیجرسہیل وانی نے گلمرگ میں کام کرنے والے مزدورں کے خدشات دور کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ گنڈولہ کیبل کار کی ٹکٹ آن لائن ہونے سے ان کے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگ یا بیرونی ریاست سے آنے والے سیاح قطار میں کھڑا رہنے کے بجائے کسی بھی منتخب کونٹر پر آسانی کے ساتھ اپنی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔سہیل وانی نے مزید بتایا کہ گلمرگ گنڈولہ کیبل کار نے سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے لیے ڈجٹل شناختی کارڈ اجرا کرنے کے علاوہ ان کے لیے گنڈولہ کا ایک گیٹ مقرر کیا جن سے وہ لوگ اندر داخل ہوںگے جن کے پاس گنڈولہ کیبل کار کا شناختی کارڈ ہوگا ۔ سہیل وانی نے گلمرگ میں سیاحوں کو ساتھ کام کرنے والے مزدروں سے اپیل کی کہ وہ گنڈولہ انتظامیہ کو بھر پور تعاون دیں۔