سرینگر/سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے نویں مرحلے کے موقعہ پر مورخہ11 دسمبر بروزمنگلوار کواُن علاقوں میں مکمل ہڑتال کریں جہاں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
ایک بیان کے مطابق جن علاقوں میں کل پنچایتی انتخابات کے نویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اُن میں نتنوسہ، درگمولہ، ماگام، بنہ کوٹ، تجر شریف، ہردہبورا،ٹنگمرگ واکورہ ، چاڈورہ ،پکھرپورہ، کاکہ پورہ، اونتی پورہ، زینہ پورہ،کولگام ، پہلگام شامل ہیں۔
بیان میں مذکورہ علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ووٹنگ کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملًا دور رہیں۔