سرینگر/لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم ،اے پی ڈی پی نے سوموار کو سرینگر میں عالمی یوم حقوق البشرکے موقع پر احتجاج کیا اور اپنے اُن افراد خانہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا جنہیں بقول ا ُنکے فورسز نے حراست کے دوران لاپتہ بنایا ہے۔
اے پی ڈی پی سے وابستہ درجنوں افراد، خاص کر خواتین پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیکر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اے پی ڈی پی کی چیئر پرسن، پروینہ آہنگر نے اس موقع پر کہا کہ متاثرہ گھرانے اُس وقت تک آرام کا سانس نہیں لیں گے جب تک اُنہیں اُنکے لاپتہ ممبران کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا۔
''انہوں نے کہا''ہم گذشتہ تین دہائیوں سے لڑ رہے ہیں اور ہم اس بات کا عزم دہراتے ہیں کہ حصول انصاف تک جد و جہد جاری رکھیں گے''۔