Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

دلدوز سڑک حادثات کا سلسلہ کب تک ؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 11, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ریاست کے پہاڑی علاقوں میں پیش آرہے خوفناک سڑک حادثات نے ٹریفک منیجمنٹ اور اسکے متعلقہ کوائف کی پول کھول کر رکھ دی ہے ۔ ابھی رام بن کے کیلا موڑ حادثہ ، جس میں 23جانیں تلف ہوئیں، کا صدمہ لوگوں کے دلوں سے مٹا بھی نہیں تھا کہ پونچھ میں لورن سڑک پر درپیش آئے حادثے میں13مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس طرح گھروں کے گھر اُجڑ کر رہ گئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر حادثے کےبعد حکام اور انتظامیہ کے ذمہ دار اظہار افسوس کرکے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا زبانی اور رسمی اظہار کرنے میں کوئی کسراُٹھائے نہیں رکھتے لیکن زمینی سطح پر صورتحال کو قابو کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی، جس سے یہ اخذ کرنا غالباً غلط نہ ہوگا کہ انتظامیہ حادثات کی نت نئی وجوہات کے تئیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ کیونکہ یہ حادثات کہیں پہ سڑکوں کی خستہ حالی ، کہیں پر مسافروں کی اوور لوڈنگ اور کہیں پہ ڈرائیوینگ کے دوران ٹریفک قواعد کی دھجیاں اڑانے کی وجہ سے پیش آتےہیں۔ حالیہ حادثہ بھی آپیکل فائبرکیبل  بچھانے کےلئے سڑک کی کھدائی کرکے اس کی مرمت نہ کئے جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ اگر چہ انتظامیہ نے متعلقہ ایجنسی کےخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ مقامی انتظامیہ نے اگر وقت پر معاملے کی طرف توجہ دی ہوتی تو شاید یہ سانحہ پیش نہ آتا۔کیلاموڑ رام بن میں 6اکتوبر کوپیش آئے سڑک حادثہ ،جس میں23مسافر جاں بحق ہوئے، ایک انتہا درجہ کا المناک حادثہ تھا اور ایسے حادثے کے بعد انتظامیہ کو چوکنا ہونا چاہئے تھا مگر اس کے بعد ایسےحادثات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر ماتم منانے کا جی کرتا ہے، جو 21ویں صدی کے اس جدید تر دور میں بھی ایسی المناک صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ ماضی میں جتنی بھی حکومتیں رہی ہیں وہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے پید ا ہونے والی دلدوز صورتحال کو ایڈریس کرنے میں بُری طرح ناکام رہی ہےاور گورنر انتظامیہ میں بھی یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اگرچہ حکومتیںیہ دعوے کرتی رہی ہیں کہ سڑک حادثات کو کم سے کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں تاہم ہلاکتوں کےبڑھتے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نہ ہی ان حادثات میں کوئی کمی ہوئی ہے اور نہ ہی ان اہم نکات پر توجہ دی گئی ہے ،جو حادثات کا مؤجب بنتے ہیں ۔ پچھلے ایک سال کے دوران صرف جموں پونچھ قومی شاہراہ پر 75سے زائدحادثات رونماہوئے جن کے نتیجہ میں 70سےز ائدافراد لقمہ اجل بنے۔اگر چہ انتظامیہ ہمیشہ یہ دعوے کرتی ہے کہ سڑکوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جاتا ہے نیز سڑک حادثات کم کرنے کے مقصد سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں اورخطرناک ڈرائیونگ ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون وغیرہ کے استعمال ، دو پہیہ گاڑی پر دو سے زائدافراد کے سوار ہونے ،بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں ، اورلوڈنگ اور اورٹیکنگ و ڈرائیورنگ کے دوران سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہےاورساتھ ہی عوامی بیداری کیلئے ریلیاں ، سیمینار اور دیگر قسم کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود حادثات کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی اور آئے روز قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں ۔اگر دیکھاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ انتظامی صیغے صرف اعلانات کرتے رہتے ہیں اور  ٹریفک پولیس حکام کی کارروائیاں اپنی کارکردگی کو بہتر دکھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ چالان کرنے اور جرمانے عائد کرنے پر مرکوز ہوتی ہیں اور اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہوتاکہ ٹریفک کے مجموعی نظام میں کیسے سدھار لایاجاسکتاہے ۔دیہی اور دور دراز علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ مسافر بسوں کی ضرورت کے مطابق عدم دستیابی ہے اور جب لوگوں کو سفر کرنے کیلئے گاڑی نہیں ملتی تو وہ مجبوراًانہیںاور لوڈ میں سوار ہونا پڑتا ہےاور اس مجبوری کا ڈرائیور و مالکان بھی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ جو بالآخر حادثات کا سبب بنتا ہے۔اوور لوڈنگ کی اجازت دیئے جانے کے لئے کون ذمہ دار ہیں؟ یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے۔حکومت کی طرف سے بارہا یہ اعلانات کئے گئے ہیں کہ سرکاری بسیں فراہم کی جائیںگی لیکن اس پر عمل درآمد نہیںہوسکا اور نہ ہی ایس آر ٹی سی سروس بہتر بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور کئی سڑک پروجیکٹ دہائیوںسے زیر تعمیر ہیں جبکہ کئی سڑکوں کی تعمیر کے بعد پھر کوئی ان کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی جس سے ان کا حلیہ ہی بگڑ جاتاہے ۔ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں ٹریفک قوانین کا پابند بنانا کوئی مشکل کام نہیں اور یہ کام بڑی آسانی سے کیاجاسکتاہے مگر جب تک ہر ایک علاقے کے لوگوں کو بہتر سڑک روابط فراہم نہیں ہوں گے۔ تب تک لوگوں کی جانیں اسی طرح سے حادثات میں ضائع ہوتی رہیںگی اور ہر سال سینکڑوں افراد معذور بھی بنتے رہیںگے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے سڑکوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم بنایا جائے۔ بہر حال ریاستی انتظامیہ نے اس تازہ ترین دل دوز حادثہ کے بارے میں معاملے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لہٰذا یہ اُمید کی جانی چاہئے کہ حادثے کی بنیادی وجوہات کےلئے ذمہ دار محکموں اور ایجنسیوں کو قانون کےکٹہرے میں کھڑا کرکے عوامی انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائےگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?