سرینگر/ریاست میں منگل کو پنچائتی انتخابات کے نویں اور آخری مرحلے میں 452 پولنگ مراکز پر ووٹنگ جاری ہے۔ یہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اوریہ 2بجے تک جاری رہے گا ۔
سی ای او جے اینڈ کے شالین کابرا کے مطابق 346 پولنگ مراکز کو انتہائی حساس زمرے میں رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ55سرپنچ اور 138 پنچ حلقوں کیلئے430 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ68 سرپنچوں اور433 پنچوں کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نویں مرحلے کے دوران 68745 ووٹر سرپنچ حلقوں اور 20688 ووٹر پنچ حلقوں کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں میں پہلے ہی فوٹو ووٹر سلپ تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔