سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منگل کو ایک شہری کی لاش اُس کے اغوا کے46دن بعد بر آمد ہوئی ہے۔
ماہ اکتوبر میں کولگام کے لارو نامی گائوں میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جھڑپ کے بعد ایک دھماکے میں سات شہری جاں بحق ہوئے تھے۔جھڑپ میں تین جنگجوبھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقع کے اگلے روز ہی اُس مکان کے مالک کا اغوا ہوا تھا جس میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اُسی شہری کی لاش آج صبح علاقے سے بر آمد ہوگئی۔
شیراز احمد بٹ کو نا معلوم بندوق برداروں نے27اکتوبر کو اس کے گائوں لارو سے اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق شیراز کی لاش آو ہٹو نامی گائوں میں ایک سیب کے باغ سے بر آمد ہوئی ہے جہاں اُسے دفن کیا گیا تھا۔