سرینگر/شمالی کشمیر کے کولگام ضلع میں منگل کو تین غیر ریاستی مزدور اخراج گیس کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے۔
یہ واقع ضلع کے شوئو نامی گائوں میں گذشتہ رات کو پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق تین غیر ریاستی مزدور مبینہ طور کرایہ کے کمرہ میں گیس خارج ہونے کے بعد دم گھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
تینوں کو بے ہوش پاکراسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
تینوں کی پہچان کا کام جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ مذکورہ مزدوروں نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں گیس ہیٹر چالو رکھا تھا جس سے گیس خارج ہوگئی اور کمرے میں ہوا آنے کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے کی وجہ سے تینوں کی موت واقع ہوگئی۔